اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کو حالیہ جاری کردہ یورو بانڈز سے ایک ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔
ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق یورو بانڈز کی مد میں ایک ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 18.2 ارب ڈالر ہو گئے ہیں جو جنوری 2017ء کے بعد زرمبادلہ کی بلند ترین سطح ہے۔
دوسری جانب 9 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے تک سٹیٹ کے پاس زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 24 ارب 31 کروڑ 21 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
ان میں سے سٹیٹ بینک کے پاس 18 ارب 20 کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالر موجود تھے۔