متحدہ عرب امارات کا 2026ء میں اپنی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا اعلان

859

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مرکزی بینک نے 2026ء میں ملک کی پہلی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ ٹی وی نے یواے ای کے مرکزی بینک کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کے علاوہ ملک میں مالیاتی خدمات کے شعبے کو ڈیجیٹلائز بنانے کے لیے بھی اقدامات کرے گا۔ اس سلسلے میں مصنوعی ذہانت اور بِگ ڈیٹا سالوشنز کو بروئے کار لایا جائے گا۔

یو اے ای کے مرکزی بینک کا یہ اعلان اس کے 2023ء سے 2026ء تک کے منصوبے کا حصہ ہے، اس کے تحت وہ خود کو دنیا کے دس سرفہرست مرکزی بینکوں میں شمار کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھرکے متعدد ممالک کے مرکزی بینکوں نے حال ہی میں اپنی اپنی ڈیجیٹل کرنسیاں متعارف کرانے کے اعلان کیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here