زرمبادلہ ذخائر 2016ء کے بعد 24.41 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

2 جولائی 2021ء کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ ذخائر ایک ارب 11 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافہ سے 24 ارب 41 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے جس میں سے سٹیٹ بینک کے پاس 17 ارب 23 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 18 کروڑ 30 لاکھ ڈالر موجود ہیں، سٹیٹ بینک

894

اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر گزشتہ ہفتہ کے دوران 1.117 ارب ڈالر اضافہ سے 24 ارب ڈالر سے زائد ریکارڈ کیے گئے جو اکتوبر 2016ء کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر کی بلند ترین سطح ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2 جولائی 2021ء کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا مجموعی حجم 24 ارب 41 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں ایک ارب 11 کروڑ 70 لاکھ زیادہ ہے۔

اس میں سے سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 17 ارب 23 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7 ارب 18 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا۔

پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16 ارب 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7 ارب 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here