مہنگائی مزید بڑھ گئی، ایک ہفتے میں 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

499

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 9 کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے مطابق 8 جولائی 2021ء کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران مرغی کی قیمت میں 12.97 فیصد، کیلا 3.72 فیصد، دال مونگ 1.81 فیصد، دال ماش کی قیمت میں 0.51 فیصد  کمی ریکھی ئی۔

اسی طرح دال مسور 0.34 فیصد، آٹا 0.22 فیصد، خشک پائوڈر 0.07 فیصد، سرسوں کا تیل 0.05 فیصد اور ایندھن کے استعمال کیلئے لکڑی کی قیمت میں 0.05 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔

سالانہ بنیادوں پر 8 جولائی 2020ء کے مقابلے میں ٹماٹر کی قیمت میں 35.66 فیصد، دال مونگ 23.29 فیصد، آلو 16.38 فیصد، لہسن 4.07 فیصد، چکن 2.95 فیصد، نمک 0.89 فیصد اور دال مسور کی قیمت میں 0.07 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ہفتہ وار بنیادوں پر ٹماٹر 11.51 فیصد، ادرک 8.31 فیصد، پیاز 4.85 فیصد، ریفائنڈ شوگر 2.6 فیصد، آلو 2.04 فیصد، انڈے 1.67 فیصد مہنگے ہوئے۔

سالانہ بنیاد پر مرچ (پائوڈر) 37.29 فیصد، سرسوں کا تیل 36.48 فیصد، گھی 27.53 فیصد، خوردنی تیل (5 لٹر والا ٹین) 24.21 فیصد، انڈے 23.35 فیصد، بجلی 61.62 فیصد، جوتے 33.37 فیصد، ایل پی جی 30.91 فیصد مہنگے ہوئے۔

مجموعی طور پر 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کی بنیاد پر صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) کا تعین کیا جاتا ہے۔

8 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں مشترکہ آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.07 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں کوویڈ 19 کی تیسری لہر کے تناظر میں طلب اور رسد میں خلیج کے باعث اشیائے خوراک کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here