ایپل کا مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا میں’ڈویلپرز اکیڈمی‘کھولنے کیلئے سعودی عرب کا انتخاب

525

ریاض: امریکی کمپنی ایپل نے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا میں اپنی ’ایپل ڈویلپرز اکیڈمی‘ کی پہلی شاخ کھولنے کیلئے سعودی عرب کا انتخاب کیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پروگرامنگ اینڈ ڈرونز مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین اور طویق اکیڈمی کی مجلس عاملہ کے سربراہ فیصل الخمیسی نے ایپل کمپنی کے ہمراہ اس امتیازی اور اہم شراکت داری پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

الخمیسی کے مطابق ایپل اکیڈمی کی شاخ کاروباری خواتین، ڈویلپرز اور ڈیزائنرز کو تربیت فراہم کرنے پر کام کرے گی تاکہ نئی کمپنیاں قائم کی جا سکیں اور آئی او ایس کی اپیلی کیشنز کے میدان میں روزگار کے مواقع میسر آ سکیں۔

ریاض میں قائم ہونے والی یہ اکیڈمی ریجن بھر کے ہیڈکوارٹرز کا کام کرے گی، پہلا مرحلہ خواتین پروگرامرز اور ڈویلپرز کے لئے مختص ہو گا۔ اس کا مقصد ویژن 2030ء کی روشنی میں خواتین کو با اختیار بنانے اور سماجی اصلاحات کرنے کے سلسلے میں کوششوں کو سپورٹ کرنا ہے۔

اس خصوصی شراکت داری میں ایپل گلوبل کمپنی اور سعودی فیڈریشن فار سائبر سیکورٹی، پروگرامنگ اینڈ ڈرونز کے علاوہ پرنسس نورہ بنت عبدالرحمٰن یونیورسٹی بھی شامل ہے۔

یونیورسٹی کی سربراہ ڈاکٹر ایناس بنت سلیمان العیسی نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ ’ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ پرنسس نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی جو دنیا میں خواتین کی سب سے بڑی جامعہ شمار ہوتی ہے، خطے کی پہلی ایپل ڈویلپر اکیڈمی کا آغاز ہو رہا ہے۔

ادھر ٹیلی کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سعودی وزیر انجینئر عبداللہ السواحہ نے ڈویلپرز اکیڈمی کے قیام کے لیے ریاض کے پر ایپل کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘درحقیقت یہ ہماری بیٹیوں کے لیے ڈیجیٹل ذہانت اور مہارتوں میں کی جانے والی سرمایہ کاری ہے۔

واضح رہے کہ ایپل ڈویلپرز اکیڈمی کی امریکا، برازیل، جنوبی کوریا اور انڈونیشیا میں متعدد شاخیں قائم ہیں۔ اب مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا میں پہلی ایپل ڈویلپرز اکیڈمی کے صدر دفتر کے لیے ریاض کا انتخاب کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here