اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کی جے سی سی کا 10واں اجلاس جمعہ 16 جولائی 2021ء کو ہو گا۔
10th JCC meeting on #CPEC will be held on Friday,16th July 21,via video link. Will be CO-chaired by Planning Minister Asad Umar and Vice Chairman NDRC HE Ning Jizhe.JCC is the highest decision making forum on #CPEC,reviews progress&decides on future projects #cpecmakingprogress
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) July 10, 2021
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی ( جے سی سی ) کے اجلاس کا انعقاد بذریعہ ویڈیو لنک ہو گا جس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور این ڈی آر سی کے وائس چیئرمین ننگ ژی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جے سی سی سی پیک کے حوالہ سے فیصلہ سازی کا ایک اعلیٰ فورم ہے جس میں سی پیک کے جاری منصوبوں پر پیشرفت کے جائزہ کے ساتھ ساتھ مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں فیصلے بھی کئے جاتے ہیں۔