2005ء میں آغاز سے اب تک ٹیلی نار نے پاکستان میں کتنے ارب ڈالر سرمایہ کاری کی اور کتنا ٹیکس دیا؟

950

اسلام آباد: ٹیلی نار پاکستان نے 2005ء میں پاکستان میں اپنے آغاز سے لے کر 2020ء تک 372 ارب روپے ٹیکس قومی خزانے میں جمع کرایا ہے۔

ٹیلی نار پاکستان کی “سسٹین ایبلٹی رپورٹ 2020ء” کے مطابق کمپنی نے سال 2005ء سے لے کر مختلف ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مد میں قومی خزانہ میں 372 ارب روپے جمع کرائے ہیں جبکہ اس عرصہ کے دوران کمپنی نے 4.7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی پاکستان کی معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کو حقیقی معنوں میں ڈیجیٹل معاشرہ بنانے کے حوالے سے بھی اقدامات کر رہی ہے جس کے تحت انفارمیشن کمیونی کیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کی ترقی کے اقدامات کے تحت بینکاری، زراعت، حفظان صحت، ڈیجیٹل سکلز اور تعلیم کے شعبہ جات میں نئی نئی ایجادات متعارف کرائی گئی ہیں۔

مزید براں ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے کووڈ۔19 کے ریلیف اقدامات کے تحت 1.6 ارب روپے بھی حکومت پاکستان کے فنڈ میں جمع کرائے گئے ہیں۔ حلال احمر پاکستان کے اشتراک سے کمپنی کی جانب سے کم آمدنی والے ساڑھے چار ہزار خاندانوں کو راشن کی فراہمی کے علاوہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ذاتی تحفظ کے آلات بھی فراہم کئے گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے بھی پرعزم ہے اور خصوصاََ عدم مساوات کے خاتمہ کے ہدف نمبر 10 کے حوالہ سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here