بجٹ منظوری کے فوری بعد پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ

پٹرول 2 روپے، ڈیزل 1.44 روپے، مٹی کا تیل 3.86 روپے، لائٹ ڈیزل 3.72 روپے فی لٹر مہنگا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 222.28 روپے مہنگا ہو کر 1667.29 روپے سے 1889.57 روپے کا ہو گیا

670

اسلام آباد: حکومت نے بجٹ منظوری کے فوری بعد پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

وزرات خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر، ڈیزل 1.44 روپے فی لٹر، مٹی کا تیل 3.86 روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.72 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 112.69 روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 113.99 روپے فی لٹر، مٹی کا تیل 85.75 روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 83.40 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے موجودہ مالی سال کے دوران پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کم وصول کرکے پیٹرولیم مصنوعات پر 252 ارب 41 روپے کی سبسڈی دی ہے جبکہ بجٹ میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 30 روپے فی لٹر مقرر کی گئی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے 15 جولائی 2021ء تک ہو گا۔

دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرا کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 18.83 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد  فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 160.13 روپے ہو گئی ہے۔

اعلامیہ کے کے مطابق 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 222.28 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 1889.57 روپے ہو گئی ہے۔ جون میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 1667.29 روپے تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here