ایف بی آر کی ٹیکس چوری میں ملوث لاہور میں دو صنعتی یونٹس کے خلاف کارروائی

شیخوپورہ روڈ پر واقع لوہے اور سٹیل کی مصنوعات بنانے والے دونوں انڈسٹریل یونٹس اپنی اصل پیداوار، سپلائیز اور ان کی مالیت چھپا کر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چوری کے مرتکب تھے، ترجمان ایف بی آر

552

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ برائے ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوری میں ملوث لوہے سٹیل کی مصنوعات تیار کرنے والے والے دو یونٹس کے کارروائی کی ہے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن اِن لینڈ ریونیو لاہور نے شیخوپورہ روڈ پر واقع دو انڈسٹریل یونٹس کے خلاف کارروائی کی جو اصل پیداوار، سپلائیز اور ان کی مالیت چھپا کر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چوری کے مرتکب تھے۔

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ 2005ء کے سیکشن 25 کے تحت شیخوپورہ روڈ پر واقع لوہے اور سٹیل کی مصنوعات تیار کرنے والے دو انڈسٹریل یونٹس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ دونوں انڈسٹریل یونٹس نے اپنی اصل پیداوار اور سیلز کو مخفی رکھ کر اپنی سپلائیز پر قابل ادا سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہیں کی۔

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جینس نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ایکٹ 2005ء کے سیکشن 25 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دونوں انڈسٹریل یونٹس کی تلاشی کے دوران ہاتھ لگنے والے ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جینس اینڈ انویسٹی گیشن اِن لینڈ ریونیو ایسی کارروائیاں جاری رکھے گا تاکہ دھوکا دہی سے ٹیکس چوری کا سراغ لگایا جا سکے جس سے ملک کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here