کامران کمال حب پاور کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹو تعینات

881

کراچی : کامران کمال کو پاکستان کی سب سے بڑی انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پی) حبکو کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تعینات کر دیا گیا۔

اس سے پہلے خالد منصور آٹھ سالوں تک حب پاور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رہے۔ کامران کمال گزشتہ چھ سالوں سے حبکو کی ہائیڈل سبسڈائری لاریب انرجی کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے وابستہ ہیں۔

کامران کمال اس سے پہلے حبکو اور چائنا پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ (CPIH) کے مشترکہ منصوبے چائنا پاور حب جنریشن کمپنی (CPHGC) کے نائب صدر تھے۔

کامران کمال نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں بھرپور مواقع موجود ہیں۔ حبکو کی بے مثال تکنیکی مہارت، بزنس اور سٹریٹیجک جغرافیائی موجودگی ہمیں اپنے ملک کی بہتر خدمت کیلئے منفرد مواقع فراہم کرتی ہے۔

کامران کمال کو توانائی، انفرا سٹرکچر، کموڈیٹیز، بزنس ڈیویلپمنٹ اور سٹریٹجی میں ترقی پسند اور لیڈرشپ کا 18 سال سے زائد کا تجربہ ہے۔ انہوں نے بڑے کیپٹل پراجیکٹس میں بطور ایگزیکٹو اور بورڈ ممبر ذمہ داریاں ادا کی ہیں۔

کامران کمال نے امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی سے ماسٹرز اور جارجیا یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجنئرنگ میں بی ایس ای کی ہے۔ اس سے پہلے وہ اینگرو ایگزیمپ ایف زیڈ ای کے ٹریڈ ہیڈ تھے جہاں پر وہ فرٹیلائزر، کول، آئل سیڈزاور شوگر ٹریڈنگ پورٹ فولیو کو دیکھتے تھے۔

اینگرو میں ذمہ داریوں کے دوران کامران کمال توانائی اور انفرا سٹرکچر کے بڑے منصوبوں میں بھی شامل رہے جن میں تھرکول مائننگ اینڈ پاور پلانٹ، ایل این جی فلوٹنگ ٹرمینل اور آر ایل این جی بیسڈ پاور پلانٹ شامل ہیں۔

ان کی قیادت میں حبکو قابلِ تجدید توانائی، پاور سیکٹر کیلئے مرچنٹ مارکیٹ اور پائیدار سلوشنز میں تنوع پر اپنی توجہ مرکوز کرکے مارکیٹ لیڈر کی حیثیت سے اپنا مقام برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here