کراچی: پاک قطر تکافل گروپ نے انفارمیشن سیکورٹی مینجمنٹ سسٹم (آئی ایس ایم ایس) کے مطلوبہ معیار پر پورا اترتے ہوئے رسک ایسوسی ایٹس سے تصدیق کے بعد آئی ایس او/آئی ای ایس 27001:2013 کی سرٹیفکیشن حاصل کر لی۔
بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں پاک قطر جنرل تکافل کے سی ای او ناصر علی سید، پاک قطر فیملی تکافل کے سی ای او عظیم پیرانی، رسک ایسوسی ایٹس کے ڈائریکٹر پروفیشنل سروسز کاشف حسن اور ڈائریکٹر سرٹیفکیشن سروسز نعمان جہانگیر سمیت دونوں کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاک قطر جنرل تکافل کے سی ای او ناصر علی سید نے کہا کہ یہ سرٹیفکیشن حاصل کرنا گروپ کیلئے اعزاز ہے، آئی ٹی اور کاروباری محکموں کے درمیان تسلسل برقرار رکھنے کیلئے انفارمیشن سیکورٹی کی اہمیت اب پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ آئی ایس او سرٹیفکیشن کا حصول اندرونی اور بیرونی صارفین سے ہماری وابستگی میں اضافہ کرے گا جن کی سلامتی پاک قطر تکافل کی اولین ترجیح ہے۔
رسک ایسوسی ایٹس کے ڈائریکٹر پروفیشنل سروسز کاشف حسن نے کہا کہ آئی ایس او 27001 سرٹیفکیشن کا حصول جدید ترین حفاظتی معیارات کے ساتھ صارفین کی معلومات اور اعدادوشمار کو بہتر طریقے سے محفوظ رکھنے کے پاک قطر تکافل گروپ کے عزم کا اظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایس او /آئی ای ایس 27001:2013 کی سرٹیفکیشن پاک قطر تکافل گروپ کیلئے اہم سنگِ میل ہے اور کاروبار کی حفاظت کیلئے اس کی جامع اور شفاف قیادت کی کوششوں کا اہم جز ہے۔ پاک قطر تکافل گروپ اپنے شرکاء کو بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔