ایئر سیال نے کوئٹہ سے اسلام آباد اور کراچی کیلئے فلائیٹ آپریشن کا آغاز کر دیا

1226

کوئٹہ: نجی فضائی کمپنی ایئر سیال نے کوئٹہ سے اسلام آباد اور کراچی کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ ائیرلائن ہفتہ میں کوئٹہ سے اسلام آباد اور کراچی کیلئے 6 پروازیں چلائے گی۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ائیر سیال کا باقاعدہ افتتاح پہلے اسلام آباد ایئرپورٹ اور بعد ازاں کوئٹہ ایئرپورٹ پر کیا۔

ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری آزمائشی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے، افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے ایئر سیال فلائیٹ سروس کے آغاز کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ کمپنی گوادر سے بھی جلد آپریشن شروع کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: 

سیال ایئرلائن پرواز کیلئے تیار، وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دے دی

پاکستانی بزنس کمیونٹی کی بنائی گئی ائیرسیال کا پہلا طیارہ سیالکوٹ پہنچ گیا

انہوں نے ایئر سیال انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بلوچستان کے عوام کو بہتر اور جدید سفری سہولیات میسر ہوں گی اور یہ ایئر لائن سفری مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرے گا جس سے بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

ایئر سیال کے سی ای او امین احسن، چیئرمین فضل جیلانی، وائس چئیرمین عمر میر اور دیگر حکام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیال ایئرلائن کی اولین ترجیح سفر کے حوالے سے عوام کی خدمت اور بہتری کیلئے خدمات سرانجام دینا ہے، کوئٹہ میں سیال ایئرلائن کی افتتاح کا سہرا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو جاتا ہے جنہوں نے متواتر بنیادوں پر اس حوالے سے مرکزی اور صوبائی حوالے سے اس افتتاح کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here