سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز کو گیس فراہمی کیلئے 2846  ملین روپے کے فنڈز مختص

رشکئی اقتصادی زون کو گیس سپلائی کیلئے 23 کروڑ، دھابیجی 7 کروڑ 65 لاکھ ، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد 78 کروڑ 50 لاکھ، بوستان سپیشل اکنامک زون 73 کروڑ، بن قاسم انڈسٹریل پارک کراچی کیلئے 14 کروڑ 94 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، پٹرولیم ڈویژن

683

اسلام آباد: آئندہ مالی سال 22۔2021ء میں پٹرولیم ڈویژن نے ملک میں سی پیک کے تحت قائم ہونے والے خصوصی اقتصادی زونز کو گیس فراہمی کے لئے دو ارب 84 کروڑ 65 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

سالانہ پلان کے مطابق رشکئی خصوصی اقتصادی زون میں 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سپلائی کے لئے 23 کروڑ روپے، دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کراچی میں 13.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سپلائی کے لئے سات کروڑ 65 لاکھ 80 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔

اسی طرح اسلام آباد، لاہور، ملتان، پشاور، کوئٹہ اور آئی ایس او سرٹیفکیشن آف پٹرولیم ٹیسٹنگ لیبارٹری اسلام آباد کے لئے 14 کروڑ 34 لاکھ 46 ہزار روپے، ایکسپینشن اینڈ اَپ گریڈیشن آف پاکستان پٹرولیم کور ہاﺅس اسلام آباد کے لئے 34 کروڑ 53 لاکھ 21 ہزار روپے مختص کیے گئے ہییں۔

پٹرولیم ڈویژن نے کراچی لیبارٹری کمپلیکس کی اَپ گریڈیشن کے لئے 38 کروڑ 53 لاکھ 36 ہزار روپے، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد میں 40 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سپلائی کے لئے 78 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھے ہیں۔

بوستان سپیشل اکنامک زون کوئٹہ میں 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سپلائی کے لئے 73 کروڑ 14 لاکھ 47 ہزار روپے اور بن قاسم انڈسٹریل پارک کراچی میں 13 ایم ایم سی ایف ڈی آر ایل این جی سپلائی کے لئے 14 کروڑ 94 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here