آٹو سیکٹر میں تیزی کا رجحان، پک اَپ گاڑیوں کی پیداوار میں 63 فیصد، فروخت میں 64 فیصد اضافہ

جولائی 2020ء سے مئی 2021ء تک کل 18 ہزار 59 پک اَپ گاڑیوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جبکہ اسی مدت میں 17 ہزار 850 یونٹس پک اَپ گاڑیوں کی فروخت ہوئی

723

اسلام آباد: رواں مالی سال 2020-21ء کے 11 ماہ کے دوران ملک میں پک اَپ گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان آٹو موبائل ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی 2020ء سے لے کر مئی 2021ء تک ملک میں کل 18 ہزار 59 پک اَپ گاڑیوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی۔

یہ شرح گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے 11 ماہ کے مقابلہ میں 63.20 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان میں مجموعی طور پر 11 ہزار 65 یونٹس پک اَپ گاڑیوں کی پیداوار ہوئی تھی۔

مئی 2021ء میں پاکستان میں ایک ہزار 995 یونٹس پک اَپ گاڑیوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جبکہ مئی 2020ء میں محض 57 یونٹس پک اَپ گاڑیوں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔

آل پاکستان آٹوموبائل ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال 2020-21ء کے 11 ماہ کے دوران ملک میں پک اَپ گاڑیوں کی فروخت میں 64.33 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔

جولائی 2020ء سے لے کر مئی 2021ء تک کی مدت میں مجموعی طور پر 17 ہزار 850 یونٹس پک اَپ گاڑیوں کی فروخت ہوئی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 10 ہزار 862 پک اَپ گاڑیاں فروخت ہوئیں تھیں۔

اسی طرح مئی 2021ء میں ملک میں ایک ہزار 769 یونٹس پک اَپ گاڑیوں کی فروخت ہوئی جبکہ گزشتہ سال مئی میں 650 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ ان میں سوزوکی راوی، ٹویوٹا ہائی لکس، جے اے سی، ڈی میکس اور ہونڈائی پورٹر شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here