اسلام آباد: بین الاقوامی طور پر لوگوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنی اوبر نے شاہد خان کو پاکستان میں کنٹری ہیڈ تعینات کر دیا ہے۔
اس سے پہلے سعد نوید پال اس عہدے پر تعینات تھے جنہیں اب مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ و پاکستان (MENAP) کے خطے میں جنرل منیجر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔