اسلام آباد: روس نے پاکستانی چاول کی درآمد پر پابندی ختم کر دی ہے جس کے بعد پاکستانی کمپنیاں روس کو چاول برآمد کر سکیں گی۔
اس حوالے سے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ’ہمیں خوشی ہے کہ روس نے 11 جون 2021ء سے پاکستان سے چاول کی درآمد کی اجازت دے دی ہے‘
Breakthrough in Rice Exports! We are glad to share that Russia has allowed import of Pakistan’s rice from 11 June 2021. Initially 4 firms have been allowed & more will be allowed after virtual inspection by Russian Authorities which would be coordinated by DPP.
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) June 11, 2021
رزاق دائود کا کہنا تھا کہ وزارت تجارت، وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن (ڈی پی پی) اور ماسکو میں کمرشل قونصلر کی کوششوں سے یہ ممکن ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شروع میں چار فرمز کو روس کو چاول برآمد کی اجازت دی گئی ہے، ڈی پی پی اور روس کی اتھارٹیز کے مابین تعاون کے باعث مزید فرمز کو اجازت ملنے کے امکاث روشن ہیں۔