’مجموعی قرضوں اور واجبات میں ایک سال کے دوران 8 فیصد کمی‘

تیسری سہ ماہی کے اختتام تک جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں اور واجبات کی شرح 95.3 فیصد رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 103 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، وزیر خزانہ

637

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مجموعی قرضوں اور واجبات میں ایک سال کے دوران 8 فیصد کی شرح سے کمی ہوئی ہے جبکہ قومی معیشت کی بڑھوتری کی شرح 3.9 فیصد رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیر خزانہ نے کہا کہ جاری مالی سال 2020-21ء کی تیسری سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے اختتام تک جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں اور واجبات کی شرح 95.3 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں اور واجبات کا حجم 103 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبہ جات میں بہتری اور اضافہ کی وجہ سے قومی معیشت کی بڑھوتری کی شرح 3.9 فیصد رہی ہے۔ حکومت کو رواں سال معیشت میں 2.1 فیصد بڑھوتری کی توقع تھی حتیٰ کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے اس سے بھی کم اندازے لگائے تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here