یورپ، ڈیجیٹل کووِڈ سرٹیفیکیٹ کے استعمال کی منظوری

ڈیجیٹل کووِڈ سرٹیفیکیٹ کے حامل شخص کو یورپی یونین کے رکن ممالک میں اضافی ٹیسٹوں یا پھر قرنطینہ جیسی پابندیوں سے استثنا ہو گا

583

بلجیم: یورپی پارلیمنٹ نے سفر و سیاحت کے لئے ڈیجیٹل کووِڈ سرٹیفیکیٹ کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ نے یونین کی سرحدوں کے اندر سفر اور سیاحت کے لئے ڈیجیٹل کووِڈ سرٹیفیکیٹ کے استعمال کے متعلق قانون کا بل گزشتہ روز 690 مثبت ووٹوں کے ساتھ منظور کر لیا۔

ڈیجیٹل کووِڈ سرٹیفیکیٹ میں متعلقہ شخص کے بارے میں تمام معلومات درج ہوں کہ اس نے ویکسین لگوائی یا نہیں، اگر لگوائی تو کون سی لگوائی، یا اگر کورونا میں مبتلا ہو چکا ہے تو صحت کی موجودہ صورت حال کیا ہے اور جسم میں موجود اینٹی باڈیز کس درجے پر ہیں۔

ڈیجیٹل کووِڈ سرٹیفیکیٹ کے حامل شخص کو یورپی یونین کے رکن ممالک میں اضافی ٹیسٹوں یا پھر قرنطینہ جیسی پابندیوں سے استثنا ہوگا۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈرلئین نے 20 مئی کو ویکسین سرٹیفیکیٹ کے موضوع پر یورپی یونین کمیشن، یورپی یونین کونسل اور یورپی پارلیمنٹ کے درمیان جاری مذاکرات میں مفاہمت طے پانے کا اعلان کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here