اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پاکستان اور چین کے مثالی سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر جمعرات کو 70 روپے مالیت کا ایک یادگاری سکہ جاری کر دیا۔
اس سلسلے میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام سکے کے اجراء کی تقریب سٹیٹ بینک آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین ستر سالہ لازوال برادرانہ تعلقات عمدہ سفارتی روابط کا مظہر ہیں۔ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی حالات سے بالاتر مضبوط سے مضبوط تر ہوتے گئے۔
1/2 #SBP issues Rs 70 Commemorative Coin to mark 70th anniversary of the establishment of diplomatic relations between China and Pakistan in an event today in Islamabad. See PR: https://t.co/SXjElkmp2h pic.twitter.com/LtBC6YFRdY
— SBP (@StateBank_Pak) June 10, 2021
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کی نوعیت انتہائی منفرد ہے، تاریخی اعتبار سے ہمارے مراسم ہزار سالوں پر محیط ہیں، تاریخی لحاظ سے علم کے متلاشی، راہب، سیاح اور تاجروں نے ٹرانس قراقرم راستے کے ذریعہ ان بردارانہ تعلقات کی بنیاد رکھی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی حالات سے بالاتر، غیر متزلزل انداز میں مضبوط سے مضبوط تر ہوتے گئے جبکہ پاکستان اور چین کی قیادت اور آئندہ آنے والی نسلوں نے اس لازوال دوستی کو سدابہار سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
1/2 FM @SMQureshiPTI says that with strong diplomatic ties Pakistan and China have endured decades of relationship collectively and stood with each other in the wake of every tribulation: Ceremony of issuing commemorative coin by SBP on 70th ann. of Pak-China dip. relationship. pic.twitter.com/mOebwW8M7e
— SBP (@StateBank_Pak) June 10, 2021
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین نے تمام اہم معاملات پر ایک دوسرے کی معاونت کی۔ پاکستان ون چائنہ پالیسی، سنکیانگ، ہانگ کانگ، بحر جنوبی چین، تائیوان اور تبت کے معاملے پر چین کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین بھی پاکستان کی سٹریٹیجک، اقتصادی اور ترقیاتی ترجیحات کی تائید اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف کی غیر متزلزل حمایت کرتا آ رہا ہے۔
سی پیک کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری نے ان دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سی پیک کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد صنعتی، زرعی اور ترقیاتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کی بنیاد پر دوسرا مرحلہ زیرعمل ہے۔ گزشتہ ماہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح کیا گیا جس سے صنعت کاری کو فروغ ملے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان آزادانہ تجارتی معاہدہ وزیر اعظم عمران خان کے 2019ء میں دورہ چین میں طے پایا تھا، یکم جنوری 2020ء سے یہ معاہدہ نافذ العمل ہے، اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی و مالیاتی شعبوں میں تعاون مزید مستحکم ہو گا اور چین کیلئے پاکستانی برآمدات کی شرح میں اضافہ ہو گا۔
2/2 Ambassador of China to Pakistan, H.E Mr. Nong Rong, in his address said that both the government and people of China love their Pakistani brethren and desire to see the country making progress in every sphere of life. pic.twitter.com/lWliKrBw73
— SBP (@StateBank_Pak) June 10, 2021
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین کرنسی کے تبادلے کا معاہدہ بھی موجود ہے، بینکاری کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔ چین میں پاکستانی کمرشل بینک بھی اپنی شاخیں قائم کر رہے ہیں۔
وزیر خارجہ نے تقریب کے انعقاد پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس یادگاری سکہ کی خوبصورت ڈیزائننگ اور بناوٹ کے حوالے سے پاکستان کی ٹکسال کی کارکردگی قابلِ تحسین ہے، اس یاددگاری سکے کی مالیت 70 روپے رکھی گئی ہے جو پاکستان اور چین کے مابین 70 سالہ لازوال برادرانہ تعلقات اور عمدہ سفارتی روابط کا مظہر ہے۔