قطر ایئر ویز نے ایئربس سے جہازوں کی خریداری بند کرنے کی دھمکی کیوں دی؟

604

دوحہ: قطر ایئر ویز اور فرانسیسی کمپنی ایئربس کے درمیان جاری پراسرار چپقلش سامنے آ گئی اور ائیرلائن نے طیارہ ساز کمپنی سے جہازوں کی خریداری بند کرنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق قطر ایئر ویز کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کے اے 350 جہازوں میں سے کچھ کے کلر کے نیچے کی سطح تیزی سے خراب ہو رہی ہے جس کے بعد ائیرلائن نے ائیربس کو تنبیہہ کی ہے کہ مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں بڑے جہازوں کی مزید ڈیلیوریز نہیں لی جائیں گی۔

قطر ایئر ویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اکبر الباکر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ان کی ایئر لائن فرانسیسی کمپنی ائیربس سے مزید ڈیلیوریز لینا بند کر سکتی ہے، ہمیں ایئر بس سے مسئلہ ہے جسے حل کرنے کی ضرورت ہے، اگر مسئلہ حل نہ ہو سکا تو ہم ان سے کوئی بھی جہاز نہیں خریدیں گے۔

اس سے قبل قطر ایئرویز کے سربراہ ایئربس کے بڑے جہاز اے 380 پر بھی اس کی آپریشنل لاگت کی وجہ سے تنقید کر چکے ہیں۔

قطرایئرویز ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی ایئر بس کے بڑے خریداروں میں شمار کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ  تعلقات کی خرابی سے ایئربس کے لیے انٹرنیشنل ائیرلائنز گروپ (آئی اے جی)، لاتام ائیر اور دیگر ایئر لائنز کے ساتھ تعلقات میں تناؤ کا باعث بنے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here