سٹیٹ بینک نے ذہنی معذور افراد کا بینک اکاﺅنٹ کھولنے کی اجازت دے دی

790

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک واضح طریقہ کار کے تحت ذہنی معذور افراد کو بینک اکاﺅنٹ کھولنے کی اجازت دے دی۔

اب پاکستان میں پہلی مرتبہ ذہنی معذور افراد صارفین کے ایک نئے زمرے کے تحت بینک اکائونٹ کھولنے کے قابل ہو جائیں گے جس کا نام ذہنی معذور فرد کا اکاﺅنٹ ہو گا جسے سٹیٹ بینک نے اے ایم ایل/سی ایف ٹی/سی پی ایف ضوابط کے تحت متعارف کرایا ہے۔

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذہنی معذور افراد کو ذہنی صحت کے قابل اطلاق قوانین کے مطابق عدالت کے مقررہ منیجر کی مدد سے اکاﺅنٹ کھولنے اور اسے برقرار رکھنے میں سہولت دے سکتے ہیں۔

اکاﺅنٹ کھولنے کیلئے ذہنی معذور شخص اور اس کیلئے عدالت کے مقرر کردہ منیجر کی نادرا کے ذریعے بائیو میٹرک توثیق کی جائے گی، ان کی قانونی شناختی دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے اور بینک مقررہ منیجر کی قانونی حیثیت یقینی بنانے کے لیے عدالتی حکم کی توثیق شدہ اصل کاپی کی تصدیق کرے گا۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک پہلے بھی بینکاری صنعت کی مشاورت سے معذور افراد کے لیے بعض اقدامات کر چکا ہے جیسے ان کی ملازمت کو خصوصی ترجیح دینا اور ان کی رسائی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here