اٹلی کو پاکستان کی برآمدات میں 41.02 فیصد اضافہ

770

اسلام آباد: اٹلی کو پاکستان سے مصنوعات اور خدمات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 1.97 فیصد کمی جبکہ اپریل کے دوران 41.02 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق جاری مالی سال 2020-21ء کے پہلے 10 ماہ (جولائی تا اپریل) میں اٹلی کو پاکستانی برآمدات کا حجم 62 کروڑ 99 لاکھ 70 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں کم 1.97 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے ابتدائی دس ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران اٹلی کو پاکستان سے مصنوعات اور خدمات کی برآمدات کی مد میں پاکستان کو 64 کروڑ 26 لاکھ 17 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: قومی برآمدات 14 فیصد اضافے کے ساتھ 22 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق اپریل 2021ء کے دوران اٹلی کو سات کروڑ 12 لاکھ 90 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 41.02 فیصد زیادہ ہیں، اپریل 2020ء میں اٹلی کو برآمدات سے پانچ کروڑ پانچ لاکھ 50 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال میں اٹلی سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 5.74 فیصد کمی ہوئی اور درآمدات پر 47 کروڑ 13 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں اٹلی سے درآمدات کا مالیاتی حجم 45 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار ڈالر رہا تھا۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال 2020-21ء کے پہلے 10 ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 6.54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here