سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 41 فیصد، برآمدات میں 106 فیصد اضافہ

مئی 2021ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 7 لاکھ 46 ہزار 550 ٹن تک بڑھ گیا جبکہ مئی 2020ء کے دوران 3 لاکھ 63 ہزار 174 ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا تھا

886

اسلام آباد: مئی 2021ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 106 فیصد، مقامی مارکیٹ میں فروخت میں 41 فیصد جبکہ انڈسٹری کی مجموعی فروخت میں 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مئی 2021ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 7 لاکھ 46 ہزار 550 ٹن تک بڑھ گیا جبکہ مئی 2020ء کے دوران 3 لاکھ 63 ہزار 174 ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا تھا۔

اس طرح مئی 2020ء کے مقابلہ میں مئی 2021ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں تین لاکھ 83 ہزار 376 ٹن یعنی 105.56 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مئی 2021ء کے دوران سیمنٹ انڈسٹری کی مجموعی فروخت میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔

آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق مئی 2020ء کے دوران سیمنٹ سیکٹر کی مجموعی فروخت کا حجم 2.634 ملین ٹن رہا تھا تاہم مئی 2021ء کے دوران فروخت کا حجم 3.947 ملین ٹن تک بڑھ گیا۔

اس طرح مئی 2020ء کے مقابلہ میں مئی 2021ء کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 1.313 ملین ٹن یعنی 49.86 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق مئی 2020ء کے دوران سیمنٹ کی صنعت کی مقامی فروخت کا حجم 2.271 ملین ٹن رہا تھا جبکہ مئی 2021ء کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.201 ملین ٹن تک بڑھ گئی۔

اس طرح مئی 2020ء کے مقابلہ میں مئی 2021ء کے دوران سیمنٹ انڈسٹری کی مقامی فروخت کے حجم میں 0.930 ملین ٹن یعنی 40.95 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here