زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار میں 65.24 فیصد، فروخت میں 62.17 فیصد اضافہ ریکارڈ

جاری مالی سال میں فئیٹ کے 12 ہزار 286 یونٹس، میسی فرگوسن کے 29 ہزار 141 یونٹس، اورئینٹ آئی ایم ٹی کے 19 یونٹس زرعی ٹریکٹرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی

1343

اسلام آباد: رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو ملک میں زرعی سرگرمیوں میں اضافہ کی عکاسی کر رہا ہے۔

آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ (جولائی سے اپریل) کے دوران ملک میں 41 ہزار 327 یونٹس ٹریکٹروں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 65.24 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے پہلے دس ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران ملک میں 25 ہزار 9 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپریل 2021ء کے دوران ملک میں کل چار ہزار 674 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار حاصل ہوئی جو اپریل 2020ء کے مقابلہ میں 168.31 فیصد زیادہ ہے، اپریل 2020 میں ایک ہزار 742 زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار ہوئی تھی۔

اسی طرح رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 62.17 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

رواں مالی سال میں ملک میں 41 ہزار 456 یونٹس زرعی ٹریکٹرز فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 25 ہزار 562 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپریل 2021ء میں ملک میں چار ہزار 501 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ہوئی جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 119.66 فیصد زیادہ ہے۔ اپریل 2020ء میں دو ہزار 49 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

جاری مالی سال میں فئیٹ کے 12 ہزار 178 یونٹس ٹریکٹروں کی پیداوار اور 12 ہزار 286 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ میسی فرگوسن کے 29 ہزار 115 یونٹس ٹریکٹرز کی پیداوار اور 29 ہزار 141 یونٹس کی فروخت ہوئی، اورئینٹ آئی ایم ٹی کے 34 یونٹس ٹریکٹروں کی پیداوار اور 19 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here