ایس ای سی پی: مئی میں 107 فیصد اضافے سے 1597 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

859

لاہور: مئی 2021ء میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 107 فیصد شرح نمو اضافے سے 1597 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں۔ نئی رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد 143416 تک جا پہنچی ہے۔ 

مسلسل دوسرے ماہ بھی نئی کمپنیوں کی انکارپوریشن کی شرح نمو 100 فیصد سے زائد رہی۔ ایس ای سی پی کی طرف سے نئے قائم کردہ بزنس سینٹر کی بدولت ڈیجیٹائزیشن/ آٹومیشن، انکارپوریشن اور نام کی بکنگ کے لیے سادہ مشترکہ عوامل کا تعارف اور سہولتوں میں توسیع سے کمپنیوں کی رجسٹریشن کے رجحان کی شرح نمو میں اضافہ ہوا۔

مئی میں 99 فیصد کے قریب کمپنیاں آن لائن ہی رجسٹرڈ ہوئیں، 36 فیصد درخواست گزاروں کی انکارپوریشن کا عمل اسی روز ہی مکمل کیا گیا جبکہ 175 غیرملکی صارفین کو بیرونِ ممالک سے رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔

مئی کے دوران 68 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ، 28 فیصد سنگل میمبر اور بقیہ کی 4 فیصد پبلک یوٹیلائزڈ کمپنیز، بغیرمنافع کے ایسوسی ایشنز، ٹریڈ آرگنائزیشنز اور لمیٹڈ لائیبلیٹی پارٹنرشپس (ایل ایل پی) کے نام سے رجسٹرڈ ہوئی تھیں۔

سب سے زیادہ تعمیرات اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں 252 کمپنیاں انکارپوریٹ کی گئیں جبکہ دیگر سیکٹرز میں تجارتی شعبے میں 247 کمپنیاں، آئی ٹی کے شعبے میں 216، خدمات 149، ای کامرس 64، خوراک و مشروبات 59 اور ایجوکیشن کے شعبے میں 51 کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔

اسی طرح کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ میں 50 کمپنیاں، مارکیٹ اینڈ ڈویلپمنٹ 39، ٹیکسٹائل 37، سیاحت 34، کیمیکل 33، ہیلتھ کئیر 31، انجنئیرنگ 29، آٹو اینڈ الائیڈ 27، لاگنگ 25، فارماسیوٹیکل 24، مائیننگ اینڈ کیوئیرنگ 21، براڈ کاسٹنگ اینڈ ٹیلی کاسٹنگ اور ایندھن اور توانائی میں بالترتیب 19، کیبلز اور بجلی کی مصنوعات، کاغذ اور گتے اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بالترتیب 16، کاسمیٹیکس اور ٹائلٹریز 14، پاور جنریشن 12، مواصلات 11 اور بقیہ کی 67 کمپنیاں دیگر شعبوں میں رجسٹرڈ کی گئی تھیں۔

48 نئی کمپنیوں میں غیرملکی سرمایہ کاری رپورٹ کی گئی جن ممالک سے سرمایہ کاری کی گئی ان میں آذربائیجان، چین، ڈینمارک، جرمنی، جنوبی کوریا، کویت، مالٹا، نیدرلینڈ، ناروے، روس، سنگاپور، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here