اسلام آباد: عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کا کہنا ہے کہ بڑے صنعتی ادارں کے شعبہ (ایل ایس ایم) کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ کے نتیجہ میں پاکستان کی معاشی شرح نظر ثانی شدہ 3.94 فیصد تخمینہ کے مقابلہ میں 4.51 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔
عارف حبیب لمیٹڈ نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت نے جاری مالی سال کے لئے شرح نمو کی بڑھوتری کا نظرثانی شدہ تخمینہ 3.94 فیصد مقرر کیا ہے تاہم مالی سال کی آخری سہ ماہی میں اپریل تا جون 2021ء کے دوران بڑے صنعتی اداروں، ہول سیل اور ریٹیل سیکٹرز کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جس کے نتیجہ میں قومی معیشت کی شرح نمو 4.6 فیصد تک بڑھنے کی قوی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
’پاکستان مکمل ویکسی نیشن کرکے جی ڈی پی میں 6.7 فیصد تک اضافہ کر سکتا ہے‘
حکومت کو مالی سال 2022ء میں جی ڈی پی کی شرح نمو 4.2 فیصد رہنے کی توقع
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے لئے صنعتی شعبہ کی شرح نمو کا اندازہ 3.57 فیصد تھا تاہم دوران سال صنعتی شعبہ کی شرح نمو 5.89 فیصد تک بڑھی ہے۔ اسی طرح صنعتی شعبہ کی مجموعی کارکردگی میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ سیکٹر کی شرح نمو کا تخمینہ 9.29 فیصد تھا جو 14.1 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
#Pakistan pulled off a V-shape economic recovery fully backed by fundamentals. Prov GDP FY21 estd at 3.94%, however, we expect it to settle at 4.57% in anticipation of higher growth in 4Q
Full reporthttps://t.co/eoVXl06mFp#PakistanMovingForward @Asad_Umar @Hammad_Azhar pic.twitter.com/vP5ZgW8xOa
— Arif Habib Limited (@ArifHabibLtd) May 26, 2021
اسی طرح رواں مالی سال کے لئے سروسز سیکٹر کی شرح نمو کا نظرثانی شدہ تخمینہ 4.43 فیصد لگایا گیا تھا جو 7.3 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ ریٹیل سیکٹر میں بھی شرح نمو 8.37 فیصد اندازہ کے مقابلہ میں 9.4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے امید ظاہر کی ہے رواں مالی سال کے اختتام پر جب چوتھی سہ ماہی کے حتمی اعدادوشمار مرتب کئے جائیں گے تو ملکی معیشت کی شرح نمو 4.6 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
2021ء پاکستانی معیشت کیلئے کیسا ہو گا؟ آئی ایم ایف کی امید افزا رپورٹ سامنے آ گئی
آئندہ پانچ برسوں میں پاکستان کی جی ڈی پی 6 فیصد ہونا معمول کی بات ہو گی، خلیج ٹائمز
واضح رہے کہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو کے حوالے سے اندازوں کے برعکس نیشنل اکائونٹس کمیٹی نے رواں مالی سال 21-2020ء کیلئے جی ڈی پی کی شرح نمو کا تخمینہ 3.94 فیصد لگایا ہے۔
نیشنل اکائونٹس کمیٹی (این اے سی) کا مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 3.94 فیصد رہنے کا تخمینہ رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی 2.77 فیصد شرح نمو، صنعتی شعبے کی 3.57 فیصد اور سروسز سیکٹر کی 4.43 فیصد شرح نمو پر مبنی ہے۔
اس سے قبل حکومت نے رواں مالی سال کیلئے جی ڈی پی کی شرح نمو 2.1 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی تھی، آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے رواں سال معاشی شرح نمو 1.5 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے شرح نمو 2 فیصد تک جانے کی توقع ظاہر کی تھی۔