چین کو پاکستانی برآمدات 16 فیصد اضافے سے ایک ارب 64 کروڑ ڈالر ریکارڈ

639

اسلام آباد: چین کو بھیجی جانے والی پاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران 16 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رواں مالی سال میں جولائی 2020ء سے لے کر اپریل تک کی مدت میں چین کو پاکستان نے ایک ارب 64 کروڑ ڈالر کی برآمدات کیں۔

گزشتہ مالی سال 20-2019ء کے پہلے 10 ماہ کے دوران چین کو ایک ارب 41 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئیں تھیں۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران چین کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 22 کروڑ 90 لاکھ ڈالر یعنی 16.22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی 2020ء سے لے کر اپریل 2021ء تک عرصہ کے دوران افغانستان کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں 2.35 فیصد اضافہ سے برآمدات کی مالیت 80 کروڑ 96 لاکھ 85 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 82 کروڑ 87 لاکھ 27 ہزار ڈالر تک بڑھ گئی۔

مزید برآں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ایران کو کی جانے والی قومی برآمدات 374.5 فیصد اضافہ سے جولائی تا اپریل 20-2019ء میں 0.055 ملین ڈالر برآمدات کے مقابلہ میں جولائی تا اپریل 21-2020ء کے دوران 0.261 ملین ڈالر تک بڑھی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here