10 ماہ میں آئی سی ٹی اور ٹیلی کام برآمدات ایک ارب 70 کروڑ ڈالر ریکارڈ

758

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کے رواں مالی سال 2020-21ء کے ابتدائی دس ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبہ کی برآمدات میں 46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں رزاق دائود نے کہا کہ جولائی 2020ء سے اپریل 2021ء  کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کے شعبہ کی برآمدات 46 فیصد اضافہ کے ساتھ ایک ارب 70 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایک ارب 17 کروڑ ڈالر تھیں۔

مشیر تجارت نے بتایا کہ اپریل 2021ء کے دوران مذکورہ شعبوں کی برآمدات 66 فیصد اضافے کے ساتھ 19 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں جو اپریل 2020ء کے دوران 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں تھیں۔

زراق دائود کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ آئی سی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبہ کی برآمدات دو ارب ڈالر کے قریب ہوں گی، انہوں نے ٹیلی کام شعبہ کے برآمد کنندگان کو یقین دلایا کہ وزارت تجارت ان سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here