وزیراعظم نے کراچی میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام کی منظوری دیدی

672

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈ) پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کراچی میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ 

وزیراعظم عمران خان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر پیشرفت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر نظرثانی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کراچی میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا اعلان کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور حماد اظہر اور خسرو بختیار سمیت وفاقی وزراء نے شرکت کی۔

انہوں نے بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کو تشکیل دینے اور ایک تفصیلی منصوبہ پیش کرنے کے علاوہ کاروباری برادری کے ساتھ مشاورت کے لیے خصوصی شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کی ہدایت دی۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو غیرملکی سرمایہ کاروں خصوصی طور پر چینی سرمایہ کاروں کو طویل مدتی ویزے جاری کرنے میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے جلد اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here