پنجاب میں 2 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کرنے کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

راولپنڈی میں ایمیزون آئوٹ لیٹ مال میں 44 ہزار مربع فٹ پر محیط ٹیکنالوجی پارک بنایا جائیگا جبکہ فیصل آباد میں ستارہ کیمیکل کے علی فاطمہ کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں قائم کیا جائے گا

808

اسلام آباد: حکومت نے راولپنڈی اور فیصل آباد میں نجی شعبہ کے اشتراک سے دو سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کرنے کیلئے دو الگ الگ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے۔

وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی کی موجودگی میں مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ عثمان ناصر اور سی ای او ایمیزون مال شفیق اکبر نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے۔

اس سے قبل ایم ڈی پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ عثمان ناصر نے سیکرٹری آئی ٹی کو ٹیکنالوجی پارکس کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ راولپنڈی میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک ایمیزون آئوٹ لیٹ مال میں قائم کیا جائے گا جو 44 ہزار مربع فٹ پر محیط ہو گا۔

عثمان ناصر کے مطابق دوسرا ٹیکنالوجی پارک فیصل آباد میں ستارہ کیمیکل کے علی فاطمہ کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں قائم کیا جائے گا جس کا رقبہ 19 ہزار 500 مربع فٹ ہو گا۔

اس موقع پر سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی نے راولپنڈی اور فیصل آباد میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات جاری ہیں اور مختلف منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، سیکرٹری آئی ٹی نے سرکاری اداروں اور آئی ٹی انڈسٹری کے مابین مضبوط روابط پر بھی زور دیا۔

مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ عثمان ناصر نے کہا ملک میں آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کے پیش نظر سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قائم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا غیر استعمال شدہ عمارتوں کو جدید آئی ٹی پارکس میں تبدیل کرنے پر بھی کام جاری ہے، مختلف یونیورسٹیوں میں بھی آئی ٹی پارک قائم کیے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے وزارت انفارمیشن تیکنالوجی کے ذرائع نے بتایا کہ ایمیزون مال اور ستارہ کمیکلز ٹیکنالوجی پارکس کے قیام میں وسیع تعاون فراہم کریں گے اور کئی ملین ڈالرزکی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ٹیکنالوجی پارکس کے قیام سے آئی ٹی ماہرین اور تربیت یافتہ افرادی قوت کے ساتھ سافٹ ویئر اور ٹیکنالوجی کا معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور غیرملکی سرمایہ کاری کے علاوہ روزگار کے وسیع مواقع بھی فراہم ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here