ایف بی آر کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی 64 لاکھ غیر قانونی سیگریٹ ضبط

514

اسلام آباد: وفاقی بورڈ برائے ریونیو (ایف بی آر) کی اِن لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک (آئی آر ای این) سکواڈ نے جہلم اور پشاور میں الگ الگ کارروائی کے دوران مختلف برانڈز کے 20 لاکھ سگریٹ پیکس ضبط کر لیے۔ 

حکام کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی کے آئی آر ای این سکواڈ نے ایک بڑے ٹیکس چوری آپریشن میں غیرقانونی طور پر ٹرک سے مختلف برانڈز کے نان ٹیکس پیڈ سگریٹ ضبط کیے جنہیں مقامی منڈی میں ترسیل کیا جارہا تھا جعلی برانڈز میں گولڈ کپ برانڈ کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

ٹرک میں سگریٹ کے 110 کارٹن لوڈ کیے گئے تھے 11 لاکھ سگریٹ پیکس کی مارکیٹ قدر 34 لاکھ روپے ہے جس پر 23 لاکھ روپے کے ٹیکسز اور ڈیوٹیز ادا نہیں کیے گئے تھے۔

آئی آر ای این سکواڈ نے جہلم کے قریب دِینہ بائی پاس پر 20 مئی 2021 کو آپریشن کیا تھا۔ ایف بی آر کے راولپنڈی ریجنل ٹیکس آفس سے رپورٹ کیا گیا کہ جعلی سگریٹ برانڈز آزاد جموں و کشمیر میں تیار کیے گئے تھے اور پھر ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی ادائیگی کے بغیر پاکستانی منڈیوں میں ترسیل کیے جا رہے تھے۔

آر ٹی او پشاور کے آئی آر ای این سکواڈ نے بھی پشاور میں اسی روز کامیاب آپریشن کیا اور مختلف برانڈز کے ساڑے 9 لاکھ جعلی سگریٹ کے 95 نان ٹیکس پیڈ پیکس کو ضبط کیا۔

ضبط کیے گئے سگریٹس کی مارکیٹ قدر 30 لاکھ روپے سے زائد ہے جس میں 20 لاکھ روپے سے زائد ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی عدم ادائیگی شامل ہے۔

میمبر اِن لینڈ ریونیو آپریشنز ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے شاہراوں پر غیرقانونی سگریٹ کی ترسیل پر قابو پانے کی مہم کے نفاذ پر پشاور آر ٹی اوز اور راولپنڈی کے چیف کمشنرز کی کوششوں کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here