کابینہ کا بجلی مہنگی کرنے سے انکار، نیپرا میں نظرثانی درخواست دائر

اکتوبر میں ختم ہونے والی سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی جگہ متبادل سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ ہو گی اس سے بجلی کے نرخ 8 پیسے فی یونٹ بڑھیں گے، حماد اظہر

695

اسلام آباد: ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی سفارش کے باوجود بجلی کی قیمت میں فوری اضافہ کی منظوری نہیں دی۔

ایک بیان میں ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ وزارت بجلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ نیپرا سے اس فیصلے پر نظرثانی کے لئے درخواست کی جائے تاکہ بجلی کی قیمت برقرار رہے اور اکتوبر کیلئے نرخ میں صرف 8 پیسے کا اضافہ ہو۔ وزارت توانائی نے وفاقی کابینہ کی ہدایت پر نظرثانی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔

ادھر وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ نیپرا کی سفارش کے باوجود بجلی کی قیمت میں فوری اضافہ کی منظوری نہیں دی گئی بلکہ وزارت بجلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ نیپرا سے اس فیصلے پر نظر ثانی کے لئے درخواست کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں ایک سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ ختم ہو رہی ہے اور اس کی جگہ متبادل سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ ہو گی اس سے بجلی کے نرخ میں 8 پیسے فی یونٹ اضافہ ہو گا، ایک روپے 72 نہیں، اس کی وضآحت ضروری ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here