ٹیوٹا کی پاکستان میں ہائبرڈ ٹیکنالوجی کی مینوفیکچرنگ شروع کرنے میں دلچسپی

وزیرِاعظم سے وائس چیئرمین ٹیوٹا موٹر کارپوریشن اور سی ای او انڈس موٹرز کی ملاقات، ہائبرڈ ٹیکنالوجی کی مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ شروع کرنے میں گہری دلچسپی کے بارے میں آگاہ کیا

800
اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان سے وائس چیئرمین ٹیوٹا موٹر کارپوریشن شنجی یاناجی اور سی ای او انڈس موٹرز علی اصغر جمالی ملاقات کر رہے ہیں (تصویر: پی آئی ڈی)

اسلام آباد: ٹیوٹا نے پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں ہائبرڈ ٹیکنالوجی کی مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو وزیرِاعظم عمران خان سے وائس چیئرمین ٹیوٹا موٹر کارپوریشن شنجی یاناجی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) انڈس موٹرز علی اصغر جمالی نے ملاقات کی اور ہائبرڈ ٹیکنالوجی کی مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ شروع کرنے میں گہری دلچسپی کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیرِاعظم کو بتایا گیا کہ ٹیوٹا کمپنی پاکستان کی آٹو صنعت میں ہائبرڈ ٹیکنالوجی کی مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ شروع کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔

اس کے علاوہ وزیرِاعظم کو مثبت اور کاروبار دوست حکومتی پالیسیوں کی بدولت بڑے پیمانے کی صنعتوں اور بالخصوص آٹو انڈسٹری میں بیرونی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کے بارے بھی آگاہ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here