سٹیل بارز کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، بلڈرز کا ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ

781

لاہور: مقامی منڈی میں سریہ کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے سبب بلڈرز اور ڈویلپرز نے درآمدی سریہ کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے ریگولیٹری ڈیوٹی اور اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق نومبر 2020ء میں سریہ کی فی ٹن قیمت ایک لاکھ 17 ہزار روپے تھی جو اب بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار روپے فی ٹن ہو گئی ہے سریہ کی اضافی قیمت حکومتی اقدامات کے باوجود تعمیراتی شعبے کی پیشرفت روکنے کا خطرہ ہے۔

اس حوالے سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان (آباد) نے حکومت سے سریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے درآمدی سریہ پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔

اسی طرح ہاؤسنگ، تعمیرات اور ترقیات پر قومی رابطہ کمیٹی کے رکن نے وزیراعظم عمران خان سے کارٹیلائزیشن کو چیک اور مسابقت بہتر کرنے کے لیے سریہ کی درآمد کی اجازت کا مطالبہ کیا ہے۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ڈیوٹی چھوٹ سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here