خیبرپختونخوا حکومت نے ٹی ایم ایز کو مزید ایک ارب کے فنڈز جاری کر دیے

627

پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز (ٹی ایم ایز) کو مزید ایک ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے۔

صوبائی کابینہ نے ایک سال کیلئے غیرمنقولہ جائیداد پر دو فیصد پراپرٹی ٹیکس چھوٹ دی تھی اور صوبائی خزانہ سے 84 ٹی ایم ایز کو ایک ارب روپے منتقل کرنے کی منظوری دی تھی۔

اس لیے جاری مالی سال کے دوران ٹی ایم ایز کو مجموعی طور پر چار ارب روپے میں سے ایک ارب روپے کے مزید فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔

صوبائی حکومت نے ٹی ایم ایز کی مالی مشکلات کے خاتمے کیلئے غیرمنقولہ جائیداد پر بقیہ کے پراپرٹی ٹیکس کے بدلے اس رقم کو جاری کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں سے محکمہ خزانہ نے اب تک مجموعی طور پر ڈھائی ارب روپے جاری کیے ہیں۔

بلدیاتی ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے ٹی ایم ایز کو دسمبر 2020ء میں ایک ارب روپے اور فروری 2021ء میں 50 کروڑ روپے جاری کیے تھے اور اب مزید ایک ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ٹی ایم ایز کو بقیہ کے ڈیڑھ ارب روپے بھی جلد جاری کر دیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here