یو اے ای، کویت اور تھائی لینڈ نے پاکستان سمیت چار ایشیائی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

809

دبئی، کویت سٹی، بنکاک : کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کے بعد کویت اور تھائی لینڈ نے پاکستان سمیت چار دیگر ایشیائی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔

پاکستان کے علاوہ جن ممالک پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا شامل ہیں۔

امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 12 مئی سے پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا سے مسافر امارات کے کسی ہوائی اڈے پر لینڈ نہیں کر سکیں گے۔

اس پابندی کا اطلاق اماراتی اور تمام غیر ملکی ائیرلائنز پر ہو گا۔ ساتھ ساتھ ان ممالک سے ٹرانزٹ مسافروں پر بھی پابندی ہو گی البتہ وہ ٹرانزٹ فلائٹس جو یو اے ای آ رہی ہیں اور ان کی منزل مذکورہ ممالک ہیں انہیں یو اے ای آنے کی اجازت ہو گی۔

اتھارٹی نے کہا کہ کہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں سمیت چاروں ممالک کے منظور شدہ سفارتی مشن پر آنے والے افراد، سرکاری وفود، کاروباری طیاروں میں سفر کرنے والے افراد، اور گولڈن ویزہ ہولڈرز کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔

تاہم ان تمام کیٹیگریز کے افراد کا داخلہ احتیاطی تدابیر سے مشروط ہو گا اور انہیں پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے علاوہ 10 روز قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے۔ اتھارٹی کے مطابق مذکورہ ٹیسٹ ہوائی اڈے میں داخل ہونے کے چوتھے اور آٹھویں روز ہو گا۔ یو اے ای نے سفر سے قبل پی سی آر ٹیسٹنگ کے دورانیہ 72 سے 48 گھنٹے کر دیا ہے۔

اس سے قبل کینیڈا، برطانیہ اور ایران سمیت دیگر ممالک نے بھارت اور پاکستان کے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کر چکے ہیں۔

دوسری جانب کویت اور تھائی لینڈ نے بھی پاکستان، سری لنکا، نیپال اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیاں لگا دی ہیں۔ تھائی لینڈ کی جانب سے عائد پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور غیر معینہ مدت تک جاری ہے گا، البتہ تھائی شہریوں، سفارتی مشنز، سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو استثنیٰ حاصل ہو گا کہ چاروں ایشیائی ممالک سے واپس اپنے جا سکیں گے۔

تھائی لینڈ میں حکام نے کہا تھا کہ ایک خاتون اور اس کے بیٹے میں کورونا کی بھارتی قسم کی تصدیق ہوئی ہے، دونوں پاکستان سے واپس تھارئی لینڈ پہنچے تھے۔

تاہم این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کے دو شہریوں کو پاکستان سے بھارتی وائرس لگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ پاکستان وائرس کی بھارتی قسم موجود ہی نہیں۔

انہوں نے کہا نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان میں کورونا کی برطانوی، برازیلین اور جنوبی افریقی اقسام رپورٹ ہوئی ہیں لیکن بھارتی قسم کی رپورٹ تاحال نہیں آئی۔

علاوہ ازیں سنگاپور نے بھی ایسے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے جنہوں نے حال ہی میں پاکستان، بنگلادیش، نیپال اور  سری لنکا کا سفر کیا ہے۔ سنگا پور 30 اپریل کو پاکستان، بنگلا دیش، نیپال اور سری لنکا کے شہریوں کی آمد پر پابندی عائد کر چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here