این ایف سی ایوارڈ: وفاق کی جانب سے صوبوں کو 19 کھرب 85 ارب سے زائد منتقل

جولائی سے لے کر مارچ 2021ء تک کی مدت میں پنجاب کو 9 کھرب 73 ارب، سندھ 4 کھرب 93 ارب، خیبرپختونخوا 3 کھرب 19 ارب، بلوچستان دو کھرب 29 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے گئے

1942

اسلام آباد: نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت جاری مالی سال کی تین سہ ماہیوں میں وفاق کی جانب سے صوبوں کو محاصل کی مد میں 19 کھرب 85 ارب 76 کروڑ 64 لاکھ روپے منتقل کر دیے گئے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق این ایف سی ایوارڈ کے تحت یہ فنڈز جولائی سے لے کر مارچ 2021ء تک کی مدت میں جاری کیے گئے ہیں جبکہ مجموعی صوبائی محصولات کا حجم 25 کھرب 84 ارب 28 کروڑ 80 لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا۔

این ایف سی ایوارڈ کے تحت پنجاب کو تین سہ ماہیوں میں وفاق کی جانب سے 9 کھرب 73 ارب 26 کروڑ 50 لاکھ روپے منتقل کئے گئے، اس عرصہ میں پنجاب کی کل محصولات کا حجم 11 کھرب 90 ارب 93 کروڑ 80 لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال کی تین سہ ماہیوں میں صوبہ سندھ کے کل محصولات کا حجم 6 کھرب 84 ارب تین کروڑ 10 لاکھ روپے رہا، اس میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق سے سندھ کو 4 کھرب 93 ارب 90 کروڑ 60 لاکھ روپے منتقل کیے گئے۔

وزارت خزانہ کے مطابق خیبرپختونخوا نے مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں کل چار کھرب 79 ارب 78 کروڑ 30 لاکھ روپے کے ٹیکس اکٹھے کیے جبکہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو فراہم کردہ 3 کھرب 19 ارب 92 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق جاری مالی سال میں صوبہ بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت  ایک کھرب 98 ارب 67 کروڑ 10 لاکھ روپے فراہم کئے گئے جبکہ صوبہ کی کل محصولات کا حجم دو کھرب 29 ارب 53 کروڑ 60 لاکھ روپے ریکارڈ کیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here