تین ماہ کے دوران ملت ٹریکٹرز کی آمدنی میں 1.108 ارب روپے اضافہ

886

اسلام آباد: رواں سال 2021ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ (ایم ٹی ایل) کی بعد اَز ٹیکس آمدنی میں ایک ارب 10 کروڑ 80 لاکھ روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جنوری تا مارچ 2021ء کیلئے کمپنی کا خالص منافع ایک ارب 66 کروڑ روپے تک پہنچ گیا جبکہ جنوری تا مارچ 2020ء کے دوران کمپنی کو 55 کروڑ 20 لاکھ روپے خالص آمدن ہوئی تھی۔

اس طرح گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ملت ٹریکٹرز کی بعد از ٹیکس آمدنی میں ایک ارب 10 کروڑ 80 لاکھ روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here