سٹیٹ بینک اور سٹاک ایکسچینج 10 مئی سے 15 مئی تک بند رہیں گے

549

اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) عیدالفطر کے موقع پر 10 مئی سے لے کر 15 مئی تک بند رہیں گے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر سٹیٹ بینک کی شاخیں اور تمام دفاتر 10 مئی سے لے کر 15 مئی (سوموار سے لے کر ہفتہ تک) بند رہیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام شیڈول اور کمرشل بینک اور مالیاتی اداروں کے دفاتر 8 مئی کو دن 9 بجے سے 2 بجے تک کھلے رہیں اور 9 مئی سے تقریباً ایک ہفتہ تک بند رہیں گے۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کی مناسبت سے 10 مئی سے لے کر 15 مئی تک پی ایس ایکس بند رہے گی، چھٹیوں کے بعد پی ایس ایکس کی سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع ہو جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here