ایشیائی بینک نے 2020ء میں پاکستان کو ایک ارب 78 کرور ڈالر قرض فراہم کیا

مجموعی معاونت میں سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر پروگرام قرضہ اور 68 کروڑ 7 لاکھ ڈالر پراجیکٹ قرضہ کی شکل میں دیا گیا

858

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے گزشتہ سال پاکستان کو مجموعی طور پر ایک ارب 78 کرور ڈالر کی معاونت فراہم کی گئی۔

اے ڈی بی کے مطابق سال 2020ء کے دوران پاکستان کو فراہم کردہ ایک ارب 78 کروڑ ڈالر کی مجموعی معاونت میں سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر پروگرام قرضہ اور 68 کروڑ 7 لاکھ ڈالر پراجیکٹ قرضہ کی شکل میں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 5 ارب ڈالر کے بین الاقوامی بانڈز جاری کر دیے

ایشیائی ترقیاتی بینک کی بالاکوٹ پاور پروجیکٹ کیلئے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے جو شراکت داری حکمت عملی وضع کی ہے وہ اقتصادی انتظام و انصرام کی بہتری، مسابقت میں بڑھوتری اور نجی شعبہ کی ترقی کے اہم ستونوں پر مشتمل ہے۔

بینک نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 سے پیدا ہونے والی مشکلات کے تناظر میں پاکستان کی اقتصادی بڑھوتری کے امکانات پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں  پائیدار اقتصادی بڑھوتری کیلئے توانائی کے شعبہ، کیپٹل مارکیٹ اور تجارتی مسابقت میں اضافہ کیلئے پالیسی حمایت اور قرضہ جات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here