دی آرگینک میٹ کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 20 کروڑ روپے تک بڑھ گیا

594

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں دی آرگینک میٹ کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدن میں تقریباََ ایک کروڑ روپے اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2020-21ء کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 20 کروڑ 76 لاکھ روپے تک بڑھ گیا۔

گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے پہلے 9 مہینوں کے لیے دی آرگینک میٹ کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدن 19 کروڑ 77 لاکھ روپے رہی تھی۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدن میں 99 لاکھ روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here