کورونا بحران، فلائی دبئی کو 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارہ

599
Row of aircraft at gate

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایئرلائن فلائی دبئی نے کہا ہے کہ سال 2020ء کے دوران اسے 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارہ ہوا جس کی وجہ کورونا وائرس بحران اور بوئنگ 737 میکس طیاروں کی گرائونڈنگ ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ایئرلائن کے حوالے سے بتایا کہ سال 2020ء ہوابازی کی تاریخ میں ایک مشکل ترین سال رہا جس میں کورونا وائرس کے باعث فضائی سروسز کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ سال 2020ء میں اسے 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا جبکہ سال 2019ء میں اسے پانچ کروڑ 39 ڈالر منافع ہوا تھا۔ ایئرلائن کی آمدنی بھی سالانہ بنیاد پر نصف سے زیادہ کم ہو کر 77 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی۔

سال کے دوران ایئرلائن سے سفر کرنے والوں کی تعداد بھی انتہائی کم ہو کر 32 لاکھ رہی جبکہ سال 2019ء کے دوران اس کے ذریعے 96 لاکھ افراد نے سفر کیا تھا۔

بحران کے دوران ایئرلائن نے 126 ملازمین کو فارغ کیا جس سے ان کی تعداد تین ہزار 922 سے کم ہو کر تین ہزار 796 پر آ گئی جبکہ ایک ہزار 92 ملازمین رضاکارانہ بنیاد پر چھٹیوں پر ہیں۔

دوسری جانب امریکی طیارہ ساز کمپنی کے میکس 737 طیاروں کی مسلسل گرائونڈنگ بھی نقصان میں اضافے کا باعث بنی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here