پی ٹی اے کی جانب سے موبائل نمبر پورٹیبلٹی کیلئے سری لنکن ریگولیٹر کو تکنیکی معاونت کا آغاز

موبائل نمبر پورٹیبلٹی کے ذریعے صارف اپنا نمبر تبدیل کیے بغیر نیٹ ورک بدل سکتا ہے،  پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا ملک تھا جس نے 2007ء میں صارفین کے لئے یہ سہولت متعارف کروائی تھی

942

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سری لنکا میں موبائل نمبر پورٹیبلٹی (ایم این پی) کے کامیاب نفاذ کیلئے ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری کمیشن آف سری لنکا (ٹی آر سی ایس ایل) کے حکام کو تربیت اور تکنیکی معاونت کی فراہمی کا آغازکر دیا۔

سری لنکن ریگولیٹر اپنے ملک میں صارفین کیلئے موبائل نمبر پورٹیبلٹی متعارف کرانے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے اور اس حوالے سے وہ پی ٹی اے کا طریقہ کار اختیار کرنے کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ موبائل نمبر پورٹیبلٹی کے ذریعے صارف اپنا نمبر تبدیل کیے بغیر اپنا نیٹ ورک بدل سکتا ہے۔  پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا ملک تھا جس نے 2007ء میں اپنے موبائل فون صارفین کے لئے یہ سہولت متعارف کروائی تھی۔

پی ٹی اے نے موبائل نمبر پورٹیبلٹی کے حوالے سے سری لنکن ریگولیٹر کے نمائندوں کیلئے ورکشاپس منعقد کی ہیں اور بہترین طریقہ کار اور متعلقہ امور سے متعلق مشاورت بھی فراہم کی ہے۔

ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری کمیشن آف سری لنکا نے پاکستان کی طرز پر موبائل نمبر پورٹیبلٹی ماڈل کے لئے پی ٹی اے کے تعاون کو سراہا ہے، دونوں ریگولیٹرز کے مابین یہ تعاون گہرے تعلقات کا مظہر ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here