سیالکوٹ ائیرپورٹ: تین کروڑ کے آئی فون سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کسٹمز حکام نے دو مسافروں کے سامان کی اسکیننگ کی تو 74 آئی فون  اور اینڈرائڈ موبائل فونز، 15 آئی پیڈز، سات میک بک اور دیگر الیکٹرانک سامان برآمد ہوا

767

سیالکوٹ: کسٹمز حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر دو مسافروں سے تین کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون، آئی پیڈ، میک بک، ٹیب اور دیگر الیکٹرانکس اشیاء برآمد کر لیں۔

اے سی کسٹمز سید امین حیدر شاہ نے بتایا کہ دو مسافر سمگل شدہ سامان کے ہمراہ نجی ایئر لائن کے ذریعے شارجہ سے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر اترے اور انہوں نے سامان گرین چینل سے نکالنے کی کوشش کی۔

کسٹمز حکام نے شک گزرنے پر سامان کی اسکیننگ کی تو 74 آئی فون  اور اینڈرائڈ موبائل فونز، 15 آئی پیڈز، سات میک بک اور دیگر الیکٹرانک سامان برآمد ہوا۔

کسٹمز حکام نے سامان ضبط کر کے مسافروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، مسافروں میں ایک کا تعلق فصیل آباد اور دوسرے کا سیالکوٹ سے بتایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here