پہلی سہ ماہی میں بینک آف خیبر کو 43 کروڑ 90 لاکھ روپے بعد از ٹیکس منافع

599

پشاور: بینک آف خیبر (بی او کے) نے سال 2021ء کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران 43 کروڑ 90 لاکھ روپے بعد از ٹیکس نفع کمایا ہے۔

بینک کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 مارچ 2021ء کو ختم ہونے والے تین ماہ کے دوران بینک آف خیبر کے کی قبل از ٹیکس آمدن 65 کروڑ 30 لاکھ روپے رہی جبکہ اس عرصہ کے دوران بینک کا خالص منافع 43 کروڑ 90 لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا۔

مزید برآں بینک کے اثاثہ جات دو لاکھ 14 ہزار 984 ملین روپے جبکہ ایڈوانسز ایک لاکھ 42 ہزار 888 ملین روپے اور سرمایہ کاری ایک لاکھ 17 ہزار 164 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ بینک آف خیبر کی اس وقت 180 برانچیں، 11 سب برانچیں اور سات مستقل بوتھ ملک بھر کے مختلف شہروں میں خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ اسی طرح بینک آف خیبر کی 92 برانچیں اسلامی بینکاری کی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here