9 ماہ میں پی ایس او کو ٹیکس ادائیگی کے بعد 18 ارب روپے سے زائد منافع

669

کراچی: مالی سال 2020-21 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران وباء سے درپیش مشکلات کے باوجود پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ٹیکس ادائیگی کے بعد 18.2 ارب روپے کا خالص منافع کمایا۔

پی ایس او ہاؤس میں بورڈ آف مینجمنٹ اور ذیلی کمپنی پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ایس او کی مالیاتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

رواں مالی سال کے 9 ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران پی ایس او کی شرح نمو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 21.6 فیصد سے زیادہ رہی جبکہ کمپنی مارکیٹ شئیر میں 260 بیسز پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 46.3 فیصد پر ریکارڈ کیا گیا۔

رواں سال کے 9 ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں پی ایس او کی لیڈ فری مصنوعات کی فروخت میں 19.9 فیصد اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت 28.2 فیصد اضافہ ہوا اور ان کا مارکیٹ شئیر بالترتیب 310 اور 480 بیسز پوائنٹس رہا۔

مجموعی طور پر پی ایس او کے وائٹ آئل کا مارکیٹ شئیر گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 190 بیسز پوائنٹس بڑھوتری سے 44.9 فیصد تک پہنچ گیا اور بلیک آئل 480 بیسز پوائنٹ اضافے سے 52.8 فیصد تک چلا گیا۔

مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران پی ایس او کی مضبوط آپریشنل اور سٹریٹیجک کارکردگی کے باعث بعد از ٹیکس منافع 18.2 ارب روپے رہا جبکہ گزشتہ برس کے ابتدائی 9 ماہ میں 3 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here