حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

836
KSA extends $1.2b deferred oil payment facility till Feb 2024

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ روزہ اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی سے 15 مئی 2021ء تک پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 108 روپے 56 پیسے، ڈیزل کی فی لٹر قیمت 110 روپے 76 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل 77 روپے 65 پیسے فی لٹر پر برقرار رہے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہیں بڑھائی جائیں گی۔

شہباز گل نے کہا کہ اوگرا کی سمری میں 5 روپے سے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی لیکن وزیراعظم نے اوگرا کی سمری نامنظور کرکے 16 اپریل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 15 اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی تھی جس کے بعد پٹرول 1.79 روپے اور ڈیزل 2.32 روپے فی لٹر سستا ہو گیا تھا، مٹی کے تیل میں 2.06 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.21 روپے فی لٹر کمی ہو گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here