بیجنگ: چین نے نئے مستقل خلائی سٹیشن کا پہلا اہم ماڈیول زمین کے گرد مدار میں بھیج دیا جو چین کے تیزی سے ترقی کرتے خلائی پروگرام کا تازہ ترین ورژن ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے نئے مستقل خلائی سٹیشن تیان ہی ماڈیول کا پہلا اہم ماڈیول لانچ کر دیا ہے۔
عملے کے ارکان کے لیے رہائش پر مبنی اس ماڈیول کو وین چینگ سپیس لانچ سنٹر سے لانگ مارچ۔فائیو بی راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس نئے سٹیشن کو 2022ء میں فعال کیا جائے گا۔
یاد ہے کہ چین اب تک دو خلائی سٹیشن ٹیانگونگ-ون اور ٹیانگونگ-ٹو مدار میں بھیج چکا ہے جو آزمائشی سٹیشنز تھے جن پر خلابازوں کو مختصر قیام کی اجازت دی گئی تھی۔