اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا مارچ 2021 کے لیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 68 پیسہ فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔
اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ایک درخواست میں اس سے قبل نیپرا سے ایف پی اے کی بنیاد پر بجلی کے نرخوں میں 61 پیسہ فی یونٹ کم کرنے کی منظوری طلب کی تھی۔ نیپرا نے اس معاملے پر اپنی سماعت مکمل کر لی ہے۔
مارچ 2021 کے لیے ایف پی اے پر سماعت کے دوران نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 63 سے 68 پیسہ فی یونٹ کم کرنے کی تجویز دی۔ تاہم نیپرا اعدادوشمار کی جامع چھان بین اور متعلقہ ریکارڈ کے معائنے کے بعد ایف پی اے پر جلد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔