جاپان نے دنیا کے سب سے بڑے آزاد تجارتی معاہدے کی منظوری دیدی

اس تجارتی معاہدے پر چین سمیت ایشیا پیسیفک کے 15 اور آسیان کے 10 رکن ممالک نے دستخط کیے ہیں جن کی آبادی دو ارب 27 کروڑ نفوس، جی ڈی پی 260 کھرب ڈالر اور مجموعی برآمدات 52 کھرب ڈالر ہیں

686

ٹوکیو: جاپان کی پارلیمنٹ نے دنیا کے سب سے بڑے آزاد تجارتی معاہدے کی منظوری دے دی۔

چینی خبر رساں ادارے شہنوا نیوز کے مطابق جاپان کی پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کیے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے آزاد تجارتی معاہدے پر چین سمیت ایشیا پیسیفک کے 15 ممالک اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے 10 رکن ممالک نے دستخط کیے۔

علاقائی جامع اقتصادی شراکت (آر سی ای پی)، جس پر نومبر 2020ء میں دستخط ہوئے، اس میں آسیان کے رکن ممالک کے ساتھ ساتھ چین، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

آسیان کے چھ رکن ممالک اور دیگر تین ممالک کی جانب اس معاہدے کی توثیق کے 60 دن بعد آر سی ای پی عمل میں آئے گا۔

درجہ بندی کے لحاظ یہ دنیا کا سب سے آزاد فری ٹریڈ زون ہے اور اس کے 15 رکن ممالک میں دو ارب 27 کروڑ سے زائد آبادی موجود ہے، جس کا جی ڈی پی 260 کھرب امریکی ڈالر ہے اور اس کی مجموعی برآمدات 52 کھرب ڈالر ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here